پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یا نائب وزیراعظم ملک کی نمائندگی کریں گے۔
سربراہ پاک بحریہ کے کا سرکاری دورہ ملائیشیا، آپریشنل تعاون بڑھانے پر اتفاق
اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل سے متعلق سفارتی کوششوں کا حصہ ہوگی۔