وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا

0

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کی تقریبات کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقریبات ہوئیں، جشن، اتحاد اور خوشیاں جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، دیکھ کر خوشی ہوئی۔

کراچی: وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت

انہوں نے اعلان کیا کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے، یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے ایک انعام ہے جنہوں نے بسنت کو نظم و ضبط کے ساتھ منایا۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے تمام حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا، لہٰذا براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے لیے باقاعدہ ایس او پیز بھی جاری کی گئی تھیں۔

بسنت کی تقریبات میں مقامی افراد کے ساتھ امریکی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر اور دیگر ممالک کے سفارتکار بھی شریک ہوئے اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.