کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت متعدد افراد زیر حراست

کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت متعدد افراد زیر حراست

0

کراچی: پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ کارروائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کے پریس کانفرنس کے دوران کی گئی، جس میں پولیس نے موجود کارکنان کو منتشر کر دیا۔

طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں: صدر پاکستان

اس سے قبل محمد فارق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لیے یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بادشاہ سلامت کا گھر نہیں ہے اور پریس کانفرنس ہونی چاہیے، اگر اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔

محمد فارق نے مزید کہا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم دھرنا اور پریس کانفرنس دونوں منعقد ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.