کراچی: وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت

0

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس ایک جامع کنٹی جینسی پلان مرتب کرے اور رمضان المبارک میں امن و امان کے مکمل اور مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ مارکیٹس، شاپنگ ایریاز اور رش والے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.