نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا

نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا

0

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کی خوشیوں میں حصہ لیا۔

نواز شریف اندورن لاہور مستی گیٹ کے قریب سلطان ٹیپو بلڈنگ میں واقع اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی ہوئی پتنگوں کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی اپنے ہاتھ میں لیا۔

دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کہاں ہے؟

اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر بھر میں گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے اور شہری جوش و خروش کے ساتھ بسنت منا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.