کراچی: میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

کراچی: میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

0

کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نیا گریڈنگ سسٹم جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے ہوگا جبکہ جماعت دہم کے لیے یہ نیا گریڈنگ سسٹم سال 2027 سے نافذ کیا جائے گا۔ میٹرک میں کامیابی کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبر مقرر کر دیے گئے ہیں۔

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت فیل کا تصور ختم کر دیا گیا ہے اور یو گریڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ 96 سے 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو A++ گریڈ دیا جائے گا جبکہ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ یو گریڈ کے حامل ہوں گے۔ کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کامیاب تصور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جی پی اے سسٹم کو عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.