اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے

اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے

0

اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے کے شواہد جمع کر لیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل فائرنگ کی، حملہ آور نے راستے میں دو جبکہ مسجد و امام بارگاہ کے ہال میں داخل ہو کر مزید چھ گولیاں چلائیں جن کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے مسجد کے ہال میں جا کر خودکش دھماکا کیا اور دھماکے میں چار کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ کی مقدار زیادہ تھی۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں بتیس افراد شہید ہوئے تھے اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.