کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے: محمود اچکزئی

کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے: محمود اچکزئی

0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت : حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ بیٹھتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے، ہم نے جمہوری انداز سے پر امن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے بسنت کو ملتوی کیا جانا اچھا ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کئی بار مولانا فضل الرحمان کے پاس آ چکے ہیں، کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبے پر قائم ہیں اور آٹھ فروری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے کوئی جلسہ یا جلوس رکھا ہے تو اسے منسوخ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک اپوزیشن کی اپیلیں عدالت اور ٹریبونل میں ہیں، حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.