اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: افغان وزارتِ خارجہ

اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: افغان وزارتِ خارجہ

0

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے: خواجہ آصف

افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، عبادت گزاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.