بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے: خواجہ آصف

بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے: خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا جو کچھ عرصہ قبل افغانستان چلا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملے سے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، دہشت گردی کے لیے ایسا موقع چنا گیا جب دو ممالک کے ساتھ ہم نے معاہدے کیے۔

اسلام آباد دھماکا: مختلف ممالک کی مذمت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت براہ راست کسی جارحیت کی جرات تو نہیں کر سکتا لیکن وہ اپنی پراکسیز اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور نوشہرہ سے اسلام آباد آیا، ہم خودکش حملہ آور کے رشتے داروں تک پہنچ گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کا رابطہ ہے، بظاہر اب خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اونرشپ لے رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.