پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی

پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی

0

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر نو مئی سے متعلق پریشر ڈالا جا رہا ہے مگر پولیس پر فخر ہے کہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آ رہی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم نے کے پی پولیس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔

پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، صدرعالمی بینک

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے بائیس سالوں سے قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں، ہماری پولیس کی بے توقیری کی گئی، ہم جو کر رہے ہیں صدق دل سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی پولیس پر فخر ہے، پولیس نے جو مانگا میں نے انکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ ہماری کان آنکھ ہیں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.