بانی پی ٹی آئی کے حقوق سلب ہو رہے ہیں،انکی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں،علامہ راجا ناصر عباس

بانی پی ٹی آئی کے حقوق سلب ہو رہے ہیں،انکی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں،علامہ راجا ناصر عباس

0

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا بانی سابق وزیر اعظم ہیں، ان کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کیا پولیس کو حق ہے کہ پرامن مظاہرین کو ڈنڈے مارے، حکومتیں عوام کو ان کا حق دینے کے لیے ہوتی ہیں، بانی سابق وزیر اعظم ہیں، ان کے حقوق سلب ہو رہے ہیں، پہلے کہا گیا وہ بیمار ہی نہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہوا، بعد میں پانچ دن بعد اقرار کیا گیا، بانی کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قابض میئر کو بھاگنے پر مجبور کریں گے، منعم ظفر خان

مزید کہا بانی سے ملاقات اور ڈاکٹروں کے چیک کرنے سے کیا ہو جائے گا، ایک بزرگ سیاستدان بیمار ہوئے تو کیا ان کو جیل سے علاج کے لیے نہیں بھیجا گیا تھا؟، ہم نے آٹھ فروری کو احتجاج کا کہا ہے، لوگوں کو کیوں گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.