پاکستان میں یہ سال تبدیلی کا سال ہے، کراچی والے جلد اثرات محسوس کریں گے: میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال شہر کے لیے تبدیلی کا سال ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سڑکوں کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہر کی شاہراہوں کو خوبصورت بنایا جائے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اب واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، یہ سال تبدیلی کا سال ہے، کراچی والے جلد اثرات محسوس کریں گے۔