لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی بسنت کی بعض تقاریب میں حصہ لیں گے، نواز شریف نے ایک دن اندرون شہر میں بسنت منانے کا پروگرام بنایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ہے وہاں نواز شریف پرانی یادوں کو تازہ کریں گے۔
پاکستان 2026 کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب
نواز شریف لاہوری کلچر کے دلدادہ ہیں اور بسنت کے حوالے سے انہوں نے خاص کردار ادا کیا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے وہ اس تگ و دو میں رہے کہ محفوظ بسنت کیسے منائی جائے اس دوران انہوں نے پنجاب کے کلچر سے دلچسپی رکھنے والوں سے متعدد بار میٹنگز کیں۔
نواز شریف بچپن اور لڑکپن میں اندرون شہر میں کافی وقت گزار چکے ہیں، بسنت کے حوالے سے ان کا مؤقف ہے کہ یہ پنجاب کا کلچر اور موسمی تہوار ہے، اس سے پنجاب کا کلچر اجاگر ہوگا اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ لاہور میں چھ سے آٹھ فروری تک بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے جس کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ عوام نے بھی بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔