لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پچیس سال بعد بسنت بحال ہونے پر لاہور کے آسمان پر پتنگیں لوٹ آئی ہیں۔
بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔
کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی ہیں: عظمیٰ بخاری کا بسنت پر پیغام
انہوں نے لکھا کہ ہم سب بسنت پر خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اور اس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نواز شریف آپ کا شکریہ۔