کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی ہیں: عظمیٰ بخاری کا بسنت پر پیغام

کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی ہیں: عظمیٰ بخاری کا بسنت پر پیغام

0

پنجاب بھر میں عورتیں، بچے، بزرگ، سب بسنت انجوائے کر رہے ہیں، کئی برسوں کے بعد لاہور میں ایک بار پھر گلی گلی کوچہ کوچہ میں بسنت بہار آ گئی۔

لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو واشنگٹن میں انتہائی اہم نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کریں گے

طویل عرصے بعد بسنت منانے والی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، سب اپنی مستی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے یہ خوشیاں تین دن تک برقرار رہیں اور کسی کی نظر نہ لگے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آج اور کل بسنت کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

لاہور: بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.