پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک وقوم کی بہتری اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا فیملی پر اگر کوئی جملے کسے گا تو پارٹی میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں، کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کے لیے کوئی اور نہیں ملا سوائے ان کے خاندان کے، بس بہت ہوگیا، اگر کوئی بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر جملے کسے گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے، اس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، اگر میں چیئرمین ہوں تو ایک سیاسی ورکر کا بھی حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کرے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے بڑا واضح کہہ دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.