لاہور: پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور صوبے بھر میں 12 ملین میٹرک ٹن تاریخی پیداوار حاصل ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر وزیر اعظم سے آلو کی برآمدات کی اجازت طلب کی تاکہ کسانوں کو بہتر معاوضہ مل سکے۔
حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی
پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک کے عملی اقدامات جاری ہیں، اور آج آلو کی برآمد سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے، جس میں قازقستان پہلا قدم ہے اور جلد مزید بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کم قیمت پر فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے وفاق کے ساتھ مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ آلو کی بمپر فصل کسانوں کے لیے خوشحالی کا پیغام ہے اور حکومت کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو مضبوط بنائے گی۔