حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی

حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی

0

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026ء کے لیے عازمین کو ویزا پراسیسنگ کے لیے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری مقرر کر دی ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق عازمین حج بائیو میٹرک کے لیے اپنے متعلقہ بینکوں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو جدید سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

عازمین کے لیے ملک بھر میں چھ تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ایپ استعمال کرنے کی ترجیح دی گئی ہے، جسے موبائل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد عازمین کو ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوگی، جسے باقی پراسیس کے لیے محفوظ رکھنا ہوگا۔

اگر عازمین کو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کی تصدیق میں دشواری ہو تو وہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ میں قائم سینٹرز سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔

وزارت نے تمام عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک لازمی مکمل کریں تاکہ ویزا پراسیسنگ میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.