سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔
اڈیالا جیل کا قیدی انتقال کرگیا
مولانا فضل الرحمان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے نام پر قائم یہ ادارہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گا؟ سات دہائیوں کے باوجود 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے، جبکہ بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی کشمیری عوام کی آزادی میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔ عالمی برادری اور طاقتیں بھارتی ظلم کے خلاف کب اقدام کریں گی، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جے یو آئی آج بھرپور طریقے سے یومِ یکجہتی کشمیر منائے گی۔