بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ -1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ -1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک

0

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 216 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس سے بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا اور دہشت گرد قیادت سمیت ان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

سانحہ گل پلازہ: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحے کی جوڈيشل انکوائری کرینگے

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور جدید آلات کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بیرونی سہولت کاری اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کیے جانے کے ٹھوس شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں 36 معصوم شہری شہید ہوئے جبکہ مادر وطن کے دفاع میں 22 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے، پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.