محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کردیا

محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کردیا

0

محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے۔

پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب جاری ہونگے؟ گورنراسٹیٹ بینک نے بتادیا

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس پانچ روز بعد بحال کی گئی ہے جو آج پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی پانچ روز بعد بحال کر دی گئی ہے اور ٹرین چمن کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 31 جنوری سے معطل تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.