کے پی حکومت سے جب ترقی کا سوال ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے ہم نے شعور دیا ، کیا لوگ روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟مریم نواز

کے پی حکومت سے جب ترقی کا سوال ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے ہم نے شعور دیا ، کیا لوگ روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت جب ترقی کا سوال سنتی ہے تو کہتی ہے کہ "ہم نے آپ کو شعور دیا”، لیکن شعور کسی کا پیٹ نہیں بھرتا اور نہ یہ روزگار کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھادی

مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے حقوق اور ترقی کو کھا جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں حکومتی اہلکاروں کے بچوں کے لیے شعور الگ اور ورکرز کے بچوں کے لیے شعور الگ ہے، اور جب تک عوام حکمرانوں سے سوال نہیں کریں گے، وہ اپنی ناکامی اور نکمے پن کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بانی تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کو برطانیہ بھیج کر کہتے ہیں کہ پاکستان نہ آئیں، جبکہ پارٹی ورکرز کے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جہاز لے کر منصوبے کے افتتاح کے دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن یہ جہاز اڈیالہ جیل کے باہر نہیں اُترا کرتے۔

اس موقع پر مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.