وزیراعلیٰ کے پی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھادی

وزیراعلیٰ کے پی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھادی

0

کرم: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم بڑھا دی ہے۔

سہیل آفریدی نے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی اور قبائلی بے گھر افراد کے دوہرے پتے کے مسئلے کو حل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.