حکومت نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا

0

حکومت نے ایئرپورٹس پر مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے تنازعے کے پیشِ نظر قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قواعد و ضوابط تیار کر کے وزارت داخلہ کو منظوری کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں نویں صدی ہجری کا سونے سے مزین تاریخی قرآنی نسخہ نمائش کے لیے پیش

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق تیار شدہ قواعد کی منظوری کے بعد ہائی رسک مسافروں کو قانونی طور پر آف لوڈ کیا جا سکے گا۔ ایسے مسافر وہ ہوں گے جن کے طرزعمل سے غیر قانونی یا خطرناک ارادے ظاہر ہوں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ تین سال میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار 842 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ 2023 میں 35 ہزار 270، 2024 میں 39 ہزار 214، جبکہ 2025 میں 73 ہزار 358 مسافروں میں سے 45 ہزار 356 کو تکنیکی بنیادوں پر آف لوڈ کیا گیا۔ تکنیکی وجوہات میں پرواز کی منسوخی یا خرابی، خراب موسم، یا مسافر کا خود سے نہ جانا شامل ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.