مکہ مکرمہ میں نویں صدی ہجری کا سونے سے مزین تاریخی قرآنی نسخہ نمائش کے لیے پیش

مکہ مکرمہ میں نویں صدی ہجری کا سونے سے مزین تاریخی قرآنی نسخہ نمائش کے لیے پیش

0

مکہ مکرمہ کے حراء ثقافتی محلے میں واقع قرآن کریم میوزیم میں نویں صدی ہجری سے تعلق رکھنے والے قرآن مجید کے ایک نایاب پارے کو نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں پاک افواج زندہ باد ریلی کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

یہ تاریخی پارہ مصحف شریف کے پچیسویں پارے پر مشتمل ہے اور پندرہویں صدی عیسوی میں تحریر کیا گیا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، یہ نادر نسخہ بلادِ شام میں نفیس خطِ نسخ میں لکھا گیا، جس پر باریک اور دیدہ زیب نقش و نگار کے ساتھ زریں آرائش بھی کی گئی ہے۔ اس مخطوطے میں لفظ جلالہ کو سونے کے پانی سے تحریر کیا گیا، جو قرآن کریم کی تقدس اور اسلامی خطاطی میں اعلیٰ معیار کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ پارہ قرآن کریم کو پاروں کی صورت میں ترتیب دینے کی قدیم روایت کی نمائندگی کرتا ہے اور مسلمانوں کی جانب سے قرآن کی حفاظت و تدوین کی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔ نایاب مخطوطہ مرکزِ شاہ فیصل برائے تحقیق اور اسلامی مطالعات کے ذخیرے سے تعلق رکھتا ہے اور ثقافتی اشتراک کے تحت میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے تاکہ عام زائرین کو اسلامی خطاطی اور تذہیب کے اعلیٰ فن سے روشناس کرایا جا سکے۔

قرآن کریم میوزیم مکہ مکرمہ کا پہلا خصوصی میوزیم ہے، جو جدید طرزِ نمائش کے ذریعے قرآن کی تاریخ، کتابت اور تدوین کے مختلف مراحل اجاگر کرتا ہے۔ یہ میوزیم جبل النور کے قریب واقع ہے، جہاں وحی کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں، اور حراء ثقافتی محلہ دینی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.