بلوچستان میں پاک افواج زندہ باد ریلی کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

بلوچستان میں پاک افواج زندہ باد ریلی کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

0

کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی کی قیادت صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کی اور ہزاروں کی تعداد میں مقامی عوام نے شرکت کی، ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے وطن عزیز اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

عمران خان کی بہنوں اور ارکان اسمبلی کے قریب مشتبہ مسلح شخص کون؟

ریلی بارکھان سے شروع ہو کر رکھنی تک پہنچی، جہاں صوبائی وزیر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس کے دفاع کے لیے ضلع بارکھان کے عوام صف اوّل میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

سردار عبدالرحمن کھیتران نے رکھنی کی تاریخی پہچان پر بھی زور دیا اور کہا کہ ڈویژن کا درجہ ملنے کے باوجود رکھنی کا نام برقرار رہنا چاہیے کیونکہ یہ صدیوں سے قائم شناخت ہے۔ انہوں نے بارکھان اور کھیتران کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔ جلسے کے اختتام پر صوبائی وزیر اور حاضرین نے ملک کی سلامتی اور پاک افواج کی حمایت کا عہد لیا، جس پر سب نے لبیک کہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.