عمران خان کی بہنوں اور ارکان اسمبلی کے قریب مشتبہ مسلح شخص کون؟

عمران خان کی بہنوں اور ارکان اسمبلی کے قریب مشتبہ مسلح شخص کون؟

0

راولپنڈی:
سینٹرل جیل اڈیالہ کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

حکومت کا مہاجرینِ جموں و کشمیر کیلئے فی کس گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس ڈیوٹی پر موجود تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ارکانِ اسمبلی کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو قابو کیا، جس نے اپنا نام عارف بتایا اور بتایا کہ وہ ملتان کا رہائشی ہے۔

اس موقع پر مشتبہ شخص کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔

مقدمے کے مطابق ملزم پستول کے حوالے سے کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.