2025 میں نیب نے 6کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی، نیب حکام کا دعویٰ

2025 میں نیب نے 6کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی، نیب حکام کا دعویٰ

0

قومی احتساب بیورو نیب کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2025 کے دوران نیب نے 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے نیب کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ کوہستان اسکینڈل کی رقم 40 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 6 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہستان اسکینڈل میں رقوم دیواروں اور پینٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھیں۔

حکومت کا مہاجرینِ جموں و کشمیر کیلئے فی کس گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

ڈی جی آپریشنز نیب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں 26 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ہراساں کرنے سے متعلق معاملہ ختم کر دیا گیا ہے، اب بیوروکریسی آزادی کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے، اور اگر کوئی غلط الزام لگائے گا تو الزام لگانے والے کو سزا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے شکایت موصول ہونے پر شکایت کنندہ کی شناخت کو مخفی رکھا جاتا ہے۔ بزنس مین، ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے لیے خصوصی طریقہ کار اپنایا گیا ہے جبکہ بعض شکایتیں خود متعلقہ اداروں کو بھیج دی جاتی ہیں۔

ڈی جی آپریشنز نیب عبدالمجید اولکھ نے کہا کہ صرف شکایت کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ سے متعلق شکایتوں کے لیے اسمبلی اسپیکرز کے تحت سہولت سیلز قائم کیے گئے ہیں، شفافیت کے لیے پہلا جواب اسپیکر کی جانب سے آتا ہے تاہم نیب اس جواب پر اکتفا کرنے کا پابند نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.