وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی

وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی

0

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار فنڈز کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو 30 لاکھ سے زائد کانقصان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز سے متعلق سمری پر غور کیا گیا اور اس بارے میں مزید وضاحت طلب کی گئی۔

محمد اورنگزیب نے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری کو مکمل تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی، جبکہ کسٹمز کی جانب سے ضبط شدہ سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں ایگزم بینک کی 2025 کی پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.