چین کے جدید لڑاکا طیارے جے-10 سی نے سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا جب چین جنوب مشرقی ایشیا میں اسلحے کی فروخت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد
جے-10 سی ایک 4.5 جنریشن کا سنگل انجن، ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جسے چین کی چینگدو ائیرکرافٹ کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔ یہ جدید انجن اور ایکٹیو الیکٹرانکلی اسکین شدہ ریڈار سے لیس ہے اور اس میں پی ایل-10 اور پی ایل-15 ائیر ٹو ائیر میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں۔
سنگاپور ائیر شو میں چینی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم کے 6 جے-10 سی طیاروں نے مشترکہ مظاہرہ پیش کیا جبکہ دو طیاروں نے انفرادی طور پر ایروبیٹک کرتب دکھائے۔
چینی میڈیا کے مطابق پاکستان اس وقت چین کے علاوہ واحد ملک ہے جو جے-10 سی طیارے استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کے پاس اس طیارے کے 36 برآمدی ماڈلز کے ساتھ تقریباً 250 پی ایل-15 میزائل موجود ہیں۔
گزشتہ سال مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ سرحدی جنگ کے دوران پاکستان نے ان طیاروں کی مدد سے متعدد بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ یہ جے-10 سی طیارے کی فضائی لڑائی میں پہلی تصدیق شدہ کامیابی تھی اور رافیل طیارے کا فضائی لڑائی میں پہلا نقصان بھی۔