بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب

0

بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں بھارت اور دیگر غیر ملکی عناصر کی سہولت کاری سامنے آگئی ہے، جسے سیکیورٹی ذرائع بلوچستان کے استحکام کے خلاف بیرونی منظم سازش قرار دے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے غیر ملکی ساختہ اسلحہ اور دیگر ساز و سامان برآمد ہوا، اور ہر ہلاک دہشت گرد تقریباً 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے اسلحہ و ساز و سامان سے لیس تھا۔ برآمدہ اسلحے میں رائفلز، راکٹ لانچرز اور نائٹ ویژن گوگلز شامل ہیں، جبکہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں سے نشہ آور ادویات اور انجکشن بھی برآمد ہوئے۔

دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ احساس محرومی اور لاپتہ افراد کے جھوٹے بیانیے گھڑنے والوں کی سہولت کاری کون کر رہا ہے۔ اجیت ڈوول کی جانب سے پاکستان کو بلوچستان سے محروم کرنے کی دھمکی بھی اس معاملے کے شواہد کی تصدیق کرتی ہے۔

اسرائیلی نژاد ڈاکٹر ہائم زیبنر نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان مخالف دہشت گرد ملیشیا کی مدد فراہم کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.