Gas Leakage Web ad 1

بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اوربھارت کوشکست دینگے، خواجہ آصف

بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اوربھارت کوشکست دینگے، خواجہ آصف

0

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے، اور بلوچ عوام کی مدد سے اس پراکسی جنگ میں افغانستان اور بھارت کو شکست دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا دورہ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی تعریف

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ عناصر ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، یہ ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور دشمنوں کی پشت پناہی سے ہم پر حملے کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان میں ترقی ہوئی ہے، سڑکیں اور تعلیمی ادارے تعمیر کیے گئے، جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے اور اپنے وسائل پر بھی بلوچوں کا مکمل حق ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کو شکست دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہے، اور پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.