ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس 15 مددگار کال سینٹر کا دورہ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس 15 مددگار کال سینٹر کا دورہ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

0

کراچی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی آزاد خان نے پولیس 15 مددگار آفس کے کال سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس 15 مددگار کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات اور بہتری کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ہمدردی یا اخلاقیات قانون کی جگہ نہیں لے سکتے، ججز انصاف سے فیصلے کریں، وفاقی آئینی عدالت

اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس 15 مددگار کے آپریشنل نظام، کال ریسپانس اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ فرائض کو مزید مؤثر، بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا جائے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس دورے کا مقصد شہریوں کو فوری اور بہتر ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.