لاہور میں بسنت کے موقع پر ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کی ٹیک آف اور لینڈنگ سے منسلک علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
آئی جی پنجاب تبدیل ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیا آئی جی پنجاب لگانے کی منظوری دے دی ، کون ؟ جانئے
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نادرا آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی نافذ رہے گی۔
اسی طرح ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اینڈ کیو میں بھی پتنگ بازی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ کے علاقوں میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے باعث شہریوں کی جانب سے پتنگوں کی خریداری زور و شور سے جاری ہے۔