وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے لیے 300 سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں۔
ڈیزل مہنگا کرنے کے بعد حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرادیا
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور ماحول دوست سفری ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس منصوبے کی نگرانی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرے گا، جبکہ سرکاری اسکولوں میں اس کی عملی دیکھ بھال اور انتظام اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ذمے ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ کے اس اقدام سے طلبہ کی جسمانی صحت میں بہتری آئے گی اور ان کا کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی جانب رجحان بھی بڑھے گا۔