گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں اشتعال دلایا گیا تو ہم جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے اور تمہاری نسلوں کو برباد کر دیں گے۔
وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، مختلف صوبائی امور پر تبادلہ خیال
ایک بیان میں انہوں نے نریندر مودی کو انتہا پسند ہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شہری کو بھارتی ایجنٹس کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تو ہم تمہارے ملک میں داخل ہو کر تمہیں ماریں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں میرے کسی بھائی، بہن یا بچوں کا خون بہا تو تمہاری نسلوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اب افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیرت مند نوجوان تمہیں معاف نہیں کریں گے۔