پشاور: صوبائی حکام نے گاڑیوں میں تیز اور موڈیفائیڈ روشنیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں جاری اعلامیے کے مطابق گاڑیوں پر لیزر لائٹس، موڈیفائیڈ ہیڈ لائٹس اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال اب غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
رواں مالی سال معاشی شرح نمو آئی ایم ایف تخمینوں سے زیادہ، مہنگائی کم رہنے کا امکان
حکام کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں تیز روشنیاں خصوصاً ہائی بیم لائٹس ٹریفک حادثات کی اہم وجہ بن رہی ہیں جو انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
اس اقدام کے تحت، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی