sui northern 1

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ : ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ : ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں پولیس نظام میں نوآبادیاتی طرزِ خطاب اور زبان کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے درخواستوں میں “بخدمت جناب SHO” لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

sui northern 2

عدالتی فیصلے کے مطابق اب پولیس کو دی جانے والی درخواستوں میں SHO کو صرف “جناب SHO” لکھا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے، جبکہ عوام اس کے ماتحت یا نوکر نہیں۔

چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا

سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق اصطلاحات میں بھی نمایاں تبدیلیاں متعارف کروائیں۔ عدالت کے مطابق ایف آئی آر درج کروانے والے شہری کو اب “اطلاع دہندہ” کہا جائے گا، جبکہ “شکایت کنندہ” اور “فریادی” جیسے الفاظ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ عدالت نے واضح کیا کہ “فریادی” کا لفظ رحم مانگنے کا تاثر دیتا ہے، جبکہ شہری حق مانگتا ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ “کمپلیننٹ” کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایات تک محدود رہے گی اور پولیس کارروائی میں اس کا استعمال درست نہیں ہوگا۔

عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے پولیس افسران کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ سپریم کورٹ نے خبردار کیا کہ ایف آئی آر میں غیر ضروری تاخیر پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 201 کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، کیونکہ تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا، جبکہ عدالتی ہدایات جوڈیشل لا کلرک محمد سبحان ملک کی نشاندہی پر جاری کی گئیں۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ریاستی رویے میں بنیادی اور عملی تبدیلی ناگزیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.