sui northern 1

حج ویزا کیلئے اہم خبر، ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا

حج ویزا کیلئے اہم خبر، ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے فوری طور پر بایومیٹرک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ خبردار کیا گیا ہے کہ حج ویزا کے حصول کے لیے بایومیٹرک لازمی ہے اور اس کے بغیر ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

sui northern 2

تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت دھڑم سے گر گئی

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج ویزا کے لیے فعال ای میل ایڈریس ہونا ضروری ہے، پاسپورٹ کی اسکین شدہ کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جبکہ پاسپورٹ کی مدتِ معیاد 26 نومبر 2026 تک ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ ویزا کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں واقع سفارتخانے کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ بایومیٹرک عمل میں چہرے اور انگلیوں کی اسکیننگ شامل ہوگی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی سعودی ایپ میں رجسٹریشن کے دوران لوکیشن پاکستان منتخب کریں، جبکہ یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ بایومیٹرک مکمل ہونے کے بعد موصول ہونے والی تصدیقی ای میل کا پرنٹ اپنے پاس محفوظ رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.