sui northern 1

پاکستان کا پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضہ مدت سے قبل واپس کرنے کا ریکارڈ قائم

پاکستان کا پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضہ مدت سے قبل واپس کرنے کا ریکارڈ قائم

0
Social Wallet protection 2

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر قرضہ مقررہ مدت سے پہلے واپس کر کے ایک اہم ریکارڈ قائم کیا ہے۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کا حجم مالی سال 2025 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہا۔

لاہور؛ ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر ہلاکت، وزیر اطلاعات کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے محض 14 ماہ کے عرصے میں 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ مقررہ وقت سے پہلے ادا کیا۔

حالیہ ادائیگیوں کی تفصیلات کے مطابق حکومت نے جنوری 2026 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 300 ارب روپے واپس کیے، جبکہ مالی سال 26 کے ابتدائی سات ماہ، یعنی جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے دوران 2 ہزار 150 ارب روپے سے زائد قرضہ قبل از وقت ادا کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت واپسی مالی سال 25 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی، جس میں 65 فیصد ادائیگیاں اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پی آئی بیز کی مد میں شامل ہیں۔

ان ادائیگیوں کے بعد اسٹیٹ بینک کا قرضہ 5 ہزار 500 ارب روپے سے کم ہو کر تقریباً 3 ہزار ارب روپے رہ گیا ہے، جبکہ وہ قرضہ جو 2029 میں واجب الادا تھا، مقررہ مدت سے پہلے ہی واپس کر دیا گیا۔

قرضوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے گھٹ کر تقریباً 70 فیصد تک آ گیا ہے، جبکہ بہتر قرض نظم و نسق کے باعث مالی سال 25 کے دوران 850 ارب روپے کی بچت بھی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق مالی استحکام سے ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ قرضوں میں کمی اور مستحکم معاشی صورتحال کے باعث بیرونی سرمایہ کاری میں بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.