sui northern 1

آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا، عطاء اللہ تارڑ

آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا، عطاء اللہ تارڑ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ طبی ماہرین نے کیا۔

sui northern 2

برطانیہ میں ہر بالغ شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی

وزیر اطلاعات کے مطابق ماہرین کی سفارش پر معمولی طبی کارروائی کے لیے بانی چیئرمین کو پمز لے جایا گیا۔ گذشتہ ہفتے کی رات تقریباً 20 منٹ کی طبی کارروائی کی گئی، جس کے دوران انہیں ضروری ہدایات فراہم کی گئیں اور بعد ازاں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ طبی کارروائی بانی چیئرمین کی تحریری رضامندی اور ماہرین کی سفارش کے مطابق کی گئی، اور اس دوران وہ مکمل صحت مند رہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تمام قیدیوں کو طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہے اور یہ رولز کے مطابق ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.