sui northern 1

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئیں۔ حکام نے بتایا کہ اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں، جس کے باعث بعض اثاثے محفوظ بنانے کے لیے نیلام کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2

عمران خان کو طبعیت خرابی کے سبب اسپتال لایا گیا اور اہل خانہ کو بتایا تک نہیں، اپوزیشن اتحاد

ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایسی اشیاء نیلام کی جا رہی ہیں جو چوری کے خدشے کا شکار ہیں، جبکہ 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2010 میں اسٹیل ملز میں 30 ہزار ملازمین کام کر رہے تھے، جبکہ 5 ہزار ملازمین سے کام چلایا جا سکتا تھا۔ جولائی 2024 سے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ ختم کر دیے گئے، اور ان میں سے 85 فیصد کو گھوسٹ ملازمین قرار دیا گیا۔ عدالت نے نکالے گئے ملازمین کی فہرست طلب کر رکھی ہے۔

اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اسٹیل ملز بند ہونے کے باوجود بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا، جس میں گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

اسٹیل ملز حکام نے بتایا کہ روس اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی رکھتا ہے اور سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے۔ سرمایہ کاری کے معاملے کے طے ہوتے ہی کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.