sui northern 1

چین سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی

چین سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی

0
Social Wallet protection 2

چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق چین کی حالیہ امدادی کھیپ میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئر ہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اسلام آباد میں وکلا کی ہڑتال

اس سے قبل 26 دسمبر 2025 کو چین کی تیسری امدادی کھیپ میں 100 کشتیاں، 5 ہزار خیمے اور 8 ہزار کمبل شامل تھے۔ 4 اکتوبر 2025 کو دوسری کھیپ میں 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، 1000 لائیف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگ شامل تھے۔ پہلی امدادی کھیپ 28 ستمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی، جس میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔

چین سے موصول ہونے والی چار امدادی کھیپوں میں مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، ایک ہزار لائیف جیکٹ اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے اپنے تمام وسائل آفات کے متاثرین کے لیے دستیاب رکھتا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.