sui northern 1

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1837 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو جون 2025 میں 1614 ارب روپے تھا۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ میں ایک ہزار 225 ارب روپے کمی کرنے کے معاہدوں کے دو ماہ بعد بھی پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار

ستمبر 2025 میں حکومت نے بینکوں کے ساتھ معاہدے کیے، جس کے بعد اکتوبر اور نومبر 2025 کے دو مہینوں کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 144 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق نومبر 2025 تک بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837 ارب روپے رہا، جو ستمبر 2025 میں ایک ہزار 693 ارب اور جون 2025 میں ایک ہزار 614 ارب روپے تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں مجموعی طور پر 223 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بجلی کے شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں 544 ارب روپے کی کمی ظاہر ہوتی ہے، کیونکہ نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 381 ارب روپے تھا۔

ستمبر 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے وفاقی حکومت اور 18 کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.