sui northern 1

پنجاب کے 51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع

پنجاب کے 51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع

0
Social Wallet protection 2

پنجاب کے 51 شہروں میں "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پراجیکٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2

اس منصوبے کے تحت ہر شہر میں سیوریج کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری، شہری تحفظ اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولتیں یقینی بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ یہ منصوبے جون 2026 تک مکمل کیے جائیں۔

گلبرگ کے علاقے میں آتشزدگی، ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے تاکہ ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل ممکن ہو۔

گوجرانوالہ میں 42 ارب 62 کروڑ روپے کے تاریخی ترقیاتی پیکج کے تحت شہر میں 131 کلومیٹر سیوریج اور 2 کلومیٹر ڈرینیج لائن بچھائی جائے گی، ساتھ ہی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹس بھی مہیا کیے جائیں گے۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے وزیراعلیٰ کو پنجاب کے 51 شہروں میں شہری صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 5887 کلومیٹر سیوریج اور 181 ڈرینج لائنوں کی تعمیر کے بارے میں براہِ راست رپورٹس پیش کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.