Gas Leakage Web ad 1

گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

0

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ انہوں نے خود کو بھی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ آگ جیسے سنگین واقعے پر دو گھنٹے بعد کارروائی ہونا ناقابل قبول ہے، ایسے حالات میں فوری ردعمل ہونا چاہیے تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

نانا پاٹیکر غصے میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ واقعے کے دو گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا، ریسکیو اداروں کو طلب کیا، پانی کا بندوبست کیا اور ٹریفک بحال کروائی، جبکہ جن اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی تھی وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے اس خون کا ذمہ دار کون ہے اور جن کے گھروں میں لاشیں گئیں، ان کے ساتھ لاٹھی چارج کیوں کیا جا رہا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونے دیں گے اور یہ فائل بند نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سیاسی الزام تراشی کی گئی تو وہ تمام حقائق سامنے لے آئیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلوا سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.