sui northern 1

کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ شرجیل میمن

کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ شرجیل میمن

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا اٹھارھویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے سانحات رک جائیں گے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور ہر پاکستانی اس پر غمزدہ ہے۔

sui northern 2

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی۔ سانحے کے بعد حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا متاثرین کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ان کے ورثاء تک پہنچانا ہے۔ لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ سانحے میں 86 افراد لاپتہ تھے، جن میں سے دو کا پتہ چل چکا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہر متاثرہ خاندان کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

ٹرمپ کا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا، چینی وزارت خارجہ

انہوں نے آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر نے بتایا کہ یکم جنوری 2024 کو ایک رپورٹ کمشنر کراچی کو بھیجی گئی تھی، جس پر دو جنوری کو تمام ڈپٹی کمشنرز کو آڈٹ کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

شرجیل میمن نے سوال کیا کہ کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے ایسے واقعات رک جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ یہ بات ان لوگوں کی طرف سے کی جا رہی ہے جنہوں نے ماضی میں اپنے ہاتھوں سے زندہ لوگوں کو جلایا۔ انہوں نے مخالفین پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاست کر رہے ہیں اور عجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "میں آپ کی طرح بات نہیں کروں گا۔ بلدیہ فیکٹری کو جلایا گیا، 12 مئی کو لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں۔ آپ کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ سانحہ عاشورہ کے بعد آپ نے بولٹن مارکیٹ کو آگ لگائی — یہ میں نہیں، اداروں کی رپورٹس کہہ رہی ہیں۔”

انہوں نے زور دیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے آ جائیں گے اور اگر کسی میں کوتاہی ثابت ہوئی تو حکومت ضرور کارروائی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.