Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں:گورنر پنجاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں:گورنر پنجاب

0

گورنر پنجاب سردار سلیم خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں اور وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے کچھ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اسلام آباد اور اسکے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ جیتنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ساری دنیا ہماری بات سن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے صدر اور وزیراعظم کو امریکی حکمرانوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کے لیے پیسے دینے پڑتے تھے، لیکن پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکی صدر خود پاکستانی قیادت کو مدعو کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، بلکہ بھارت ہمیشہ جنگ مسلط کرتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری نے حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی، لیکن پی ٹی آئی کے انکار کے بعد پیپلز پارٹی کو ن لیگ سے اتحاد کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پنجاب اور سندھ میں عزت ملی، لیکن انہوں نے اس کا پاس نہیں کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.