Gas Leakage Web ad 1

سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام ایف-7 گول مارکیٹ میں کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد

0

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ اہتمام ایف-7 گول مارکیٹ میں کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں بالخصوص خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس اقدام کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

اس کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا مقصد شہریوں کو صحت مند، قدرتی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خاندانی ماحول میں سماجی روابط کو فروغ دینا تھا۔ مارکیٹ میں مختلف آرگینک مصنوعات کے اسٹالز لگائے گئے جبکہ بچوں کے لیے تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا، جس سے والدین اور بچے یکساں طور پر محظوظ ہوئے۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کےعہدوں پراحسن بھون گروپ کے امیدوار کامیاب

شرکاء نے اس اقدام کو صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ اور خاندانی تفریح کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں بچوں میں سماجی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خاندانوں کو ایک محفوظ، خوشگوار اور تعمیری ماحول فراہم کرتی ہیں۔

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد سماجی روابط کو مضبوط بنانا اور کمیونٹی اسپرٹ کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ایونٹس باہمی اعتماد، میل جول اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں جو ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق ایسے پروگرامز کے ذریعے شہریوں کو پارکس اور عوامی مقامات کی جانب راغب کیا جا رہا ہے تاکہ ایک فعال اور مربوط کمیونٹی تشکیل دی جا سکے۔ سی ڈی اے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے تاکہ اسلام آباد کو ایک صحت مند، متحرک اور خاندانی دوست شہر بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.